بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.5°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

ہمیں یہ بتا دیں آپ کی تحریک کا مقصد کیا ہے؟ عطا تارڑ کا عمران خان سے سوال

Thursday, 16 March, 2023

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللّٰہ تارڑ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے سوال کیا کہ ہمیں یہ بتا دیں آپ کی تحریک کا مقصد کیا ہے؟لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ توشہ خانہ سے تحفے کی آپ نے کم قیمت لگوائی، تحفے کی کم قیمت کا 20 فیصد خزانے میں جمع کروایا، آپ نے تحفے کو بلیک مارکیٹ میں بیچ کر کروڑ روپے کمائے۔عطا تارڑ نے کہا کہ ایک شخص پر توشہ خانہ کا کیس ہے تحائف بلیک مارکیٹ میں بیچے اور کروڑوں روپے کما کراپنی ذات پر لگائے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ قانونی طور پرجو بھی تحفہ ملے گا توشہ خانے میں جمع ہوگا، فرحت شہزادی بیرون ملک مہنگی انگوٹھی، نیکلس پہن کر جاتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ فاشسٹ لیڈر کی انا کیلئے پورے شہر کا امن تباہ کیا گیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *