بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.6°C
Tuesday, 25 August 2026 | پاکستان: 13 ر بیع الاول 1448

یادگارفتح اوردُشمن کودوٹوک پیغام!

Tuesday, 25 August, 2026

دُنیاکی نگاہیں ایک دفعہ پھرپاکستان پر مرکوز تھیں کہ جب پاکستان کی قیادت صدرمملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری ،وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف اورفیلڈمارشل ،آرمی چیف حافظ جنرل سیدعاصم منیرنے یادگارفتح کاافتتاح کیا اور پاکستان کاسرسبزہلالی پرچم بلندکیا۔یادگارفتح کاافتتاح ایک عمارت کاافتتاح نہیں تھابلکہ پاکستان کے دُشمنوں کودوٹوک پیغام تھا۔ قومی اتحاد وحدت،یکجہتی اور دفاع وطن کے عزم مصمم کی علامت یادگار فتح کی تقریب کے موقع پرصدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمدشہبازشریف کے خطاب انتہائی ولولہ انگیز،متاثر کُن اورخصوصاًپاکستان کے دُشمنوں کیلئے دوٹوک پیغام تھے۔صدرمملکت نے اپنے خطاب میں کہاکہ یادگار فتح معرکہ حق میں کامیابی، شہداء اور غازیوں کی لازوال داستان ہے، فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلح افواج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، عالمی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی دنیا معترف ہے، ایران امریکا جنگ بندی میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل، نائب وزیراعظم اور وزیرداخلہ نے اہم کردار ادا کیا ہے،عالمی برادری کے ساتھ ملکر دنیا کے امن اور خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔وزیر اعظم محمدشہبازشریف نے معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر پاکستان کی مسلح افواج اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نا سمجھا جائے، ہم خطے میں استحکام کی ضمانت بن چکے ہیں، پوری دنیا تک معرکہ حق کا پیغام پہنچ چکا ہے، کسی نے بھول کر بھی پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کو چیلنج کیا تو اس سے زیادہ طاقت سے منہ توڑ جواب دیں گے، پاکستان کے پانی کی ایک ایک بوند ہماری ریڈ لائن ہے، بھارت راہ راست پر نا آیا تو براہ راست جواب دیں گے، فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے، افغانستان اپنی سرزمین کو دہشتگردوں کی پناہ گاہ بننے سے فی الفور روکے۔غیورقومیں ہمیشہ اپنی فتح کی یادگارمناتی ہیں اوررواں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر یادگارفتح کی تقریب کے موقع پرپاکستانی قیادت نے ایک دفعہ پھردُنیاکوواضح پیغام دیاہے کہ پاکستان جہاں دُنیامیں امن کیلئے قائدانہ کرداراداکررہاہے تووہیں پاکستان کی امن کی کوششوں کوکمزوری نہ سمجھاجائے ۔خصوصاًوزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کوواضح پیغام دیاکہ آئندہ بھول کر بھی پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کو چیلنج کیا گیاتو اسے پہلے سے زیادہ قوت سے جواب دیا جائے گا۔اِسی طرح پاکستانی قیادت نے دہشتگردوں کے سہولت کاروں،فتنة الہندوستان،فتنة الخوارج کومحفوظ پناہ گاہیں دینے والے ہمسائیہ ملک افغانستان کوبھی ایک دفعہ پھرخبردارکیاہے کہ وُہ دہشتگردوں کی سرپرستی ختم کرے وگرنہ پاکستان آپریشن غضب اللحق کے ذریعے افغانستان میں دہشتگردوں کاقلع قمع جاری رکھے گا۔رواں یوم آزادی پاکستان اِس لئے بھی یادگاراورتاریخی ہے کہ جہاں یادگارفتح کاافتتاح کیاگیاوہیں اگست میں ہی پاک سعوی عرب ترکیہ دفاعی معاہدہ بھی ہوچکاہے جس کے بعدپاکستان نہ صرف اُمت مسلمہ کامضبوط قلع بن چکاہے کہ دُنیامیں ایک نئی قوت کیساتھ اُبھررہاہے۔یوم آزادی پاکستان پرایک دفعہ پھرپوری پاکستانی قوم نے بھی ثابت کردیاہے کہ
اے وطن ہم تجھ سے محبت بے شمار کرتے ہیں
اے وطن ہم تیری عظمت کوسلام کرتے ہیں

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *