15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال کے معاملے پر ٹیکسلا، روات، گوجر خان اور کلرسیداں میں پولیس کے چھاپے مارے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کے گھر پر رات گئے چھاپہ مارا گیا جب کہ سابق ایم پی اے وحید قاسم، عارف عباسی اور راشد حفیظ کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے چھاپوں میں 7 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت احتجاج یا ریلی کی اجازت نہیں ہے۔حکام نے بتایا کہ ایس ایس او کانفرنس کے لیے راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔





