اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 20مارچ سے پہلے عام انتخابات کا عمل مکمل ہوگا اور اس ضمن میں اتحادیوں کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اگر پی ڈی ایم 20دسمبر تک ملک بھر میں عام انتخابات کا کوئی حتمی فارمولا سامنے نہیں لاتی تو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت کے اکابرین الیکشن نہیں چاہتے لیکن ملک کیسے چلانا ہے کچھ پلا نہیں۔صرف وزیر بنانا اور بیرونی دورے کرنے سے ملک نہیں چلتے یہ ایک پیچیدہ اور مشکل کام ہے۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ملک چلانے کی اہلیت ان حکمرانوں میں نہیں،پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے یہ مستحکم حکومت کے بغیر ممکن نہیں۔
خاص خبریں
20دسمبر تک انتخابات کی تاریخ نہ ملی تو اسمبلیاں توڑ دینگے،فواد چوہدری
- by Daily Pakistan
- دسمبر 12, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 693 Views
- 2 سال ago