بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.4°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

26ویں ترمیم کے بعد عدالتی نظام مفلوج، ملک میں مارشل لا ہے، اسد قیصر

Tuesday, 31 December, 2024

سابق اسپیکر قومی اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتی نظام مفلوج ہوگیا ہے، انسانی حقوق محفوظ ہیں ملک میں مارشل لا نافذ ہے.پشاور میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے خلاف بے تحاشا مقدمات قائم ہیں، اپنے ارکان اسمبلی کے خلاف جعلی مقدمات قائم کئے گئے ہیں، 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے کارکنوں پر تشدد کیا گیا۔اسد قیصر نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتی نظام مفلوج ہوگیا ہے، انسانی حقوق محفوظ ہیں ملک میں مارشل لا نافذ ہے، بانی چیئرمین عمران خان سے جیل میں ملاقات ہوئی ان پر کوئی دبا نہیں، بانی چیرمین کا مقف ہے جب تک کارکن رہا نہیں ہوں گے، وہ رہائی قبول نہیں کریں گے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی نے حکومت کمیٹی کے سامنے دو مطالبات رکھے ہیں، ایک مطالبہ ہے کہ بانی چیرمین سمیت تمام سیاسی قیدی رہا کیا جائے، دوسرا مطالبہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری ہو۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ملٹری کورٹس کو فیصلے سنانے پر افسوس ہوا، افغانستان کے کشیدگی پر افسوس ہے معاملہ کو افہام وتفہیم سے حل کیا جائے ، پی ٹی ایم کے خلاف کریک ڈان کی مذمت کرتے ہیں۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، ہمارا اپنا کلچر ہے افغانستان کے ساتھ مفاہمت کی راہ اپنائی جائے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *