بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 21.2°C
Sunday, 06 September 2026 | پاکستان: 25 ر بیع الاول 1448

6ستمبریوم دفاع پاکستان!

Sunday, 6 September, 2026

یوں توپاکستان کی تاریخ جرات، بہادری ،شجاعت سے عبارت ہے۔پاکستان کی تاریخ کامطالعہ کیاجائے توتقسیمِ ہند کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تنازعات معمول بن گئے تھے ۔ خصوصاًمسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھارت جبر وتشدد کی پالیسی پرگامزن تھا اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود جہاں ایک طرف مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ظلم وجبرکے پہاڑ توڑ رہا تھا وہیں پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بھی آئے روزخلاف ورزیاں کررہاتھا یوں دونوں ممالک میں جھڑپوں اورجنگ والاماحول شروع سے بن چکاتھا اورتب بھی ہمیشہ پاکستان نے دُشمن کوسرحدپاردھکیلا۔ لیکن۔6 ستمبر1965ء یومِ دفاعِ پاکستان ہماری قومی تاریخ کا ایک روشن اور ناقابلِ فراموش باب ہے کہ جب پاکستان سے دس گنابڑے ملک نے رات کی تاریکی میں چھُپ کرحملہ کرنے کی کوشش کی اوردُشمن کی ناپاک عزیمت تھی کہ وُہ چندگھنٹوں میں لاہورپرقبضہ کرلے گا۔لیکن۔6ستمبر کی صبح جب بھارت نے اچانک اور چھپ کرلاہور کے قریب بین الاقوامی سرحد کوعبورکرکے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی توپاکستان کی چٹان صفت مسلح افواج نے فوراً دشمن کی پیش قدمی کو روک دیا۔ بیدیاں اور واہگہ کے علاقوں میں بھارتی افواج نے پاک فوج کی زبردست مزاحمت کا سامنا کیااورواپس بھاگناشروع کردیا۔ اسی دوران، کھیم کرن کی طرف بھی بھارتی افواج کی پیش قدمی ناکام ہوئی اوریہاں سے بھی بھارتی افواج میدان چھوڑکرواپس بھاگ پڑی۔پاکستان کے شاہینوں نے بھارتی ایئر بیسز پرتابڑتوڑ حملے کیے جن میں پٹھان کوٹ، آدم پور اور ہلواڑہ شامل تھے۔ ان حملوں میں دشمن کے درجنوں طیارے تباہ ہوئے اور بھارتی فضائیہ کی مکمل کمر توڑ دی گئی۔ بین الاقوامی مبصرین آج بھی 65ء کی جنگ میں پاکستانی فضائیہ کی برتری کاذکرکرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے تباہ شدہ جہازوں کاذکرکرتے ہیں۔فضائیہ اوربری فوج کی جانب سے دُشمن کوشکست دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی بحریہ نے بھی بھارت کی کراچی بندرگاہ پر پیش قدمی کو روک دیا اور دوارکا میں بھارتی طیاروں اور ریڈار سسٹم کومکمل تباہ کیااوربھارت کاغروروتکبرخاک میں ملادیا۔پھردُنیانے دیکھاکہ کس طرح پاکستان کی چٹان صفت مسلح افواج،پاکستان کے عظیم شاہینوں،پاک بحریہ ،حکومت پاکستان اور پوری پاکستانی قوم نے یکجاں ہوکردُشمن کوایسی عبرتناک شکست دی کہ 6ستمبر1965ء کادِن دُنیاکی تاریخ میں پاکستان کیلئے سُنہری حروف سے جبکہ خطہ میں امن کے سب سے بڑے دُشمن ،دہشتگردوں کے سہولت کار،انسانیت کے قاتل فاشسٹ بھارت کیلئے شکست فاش سے درج ہے ۔ 65ء کی جنگ میں پاکستانی قوم کاجذبہ آج بھی ہمارے لئے باعث فخر اورباعث تقلید ہے کہ کس طرح پاکستان کے بزرگ،بچے ،جوان اپنی افواج کے حوصلہ بلندکرنے کیلئے مورچوں پرپہنچ چُکے تھے،خواتین ہسپتالوں میں زخمیوں کی طبی امداد کیلئے موجود تھیں جبکہ نوجوانوں کی کثیر تعداداپنے زخمیوں کیلئے خون کے عطیات کیلئے قطار درقطارکھڑی تھی۔ گلی محلوں سے لے کر محاذ تک ہر پاکستانی کا دل حب الوطنی کی دھڑکن سے دھڑک رہا تھااورپاکستان نے دُنیاپرواضح کردیاتھاکہ جب قوم متحد ہواور افواج کاجذبہ بے مثال ہوتواپنے سے دس گنابڑے دُشمن کابھی مقابلہ کیاجاسکتاہے۔گزشتہ برس ہی جب ایک دفعہ پھرغروروتکبرمیں بھرے بھارت نے فالس فلیگز آپریشن کابہانہ بناکرپاکستان پرناکام حملہ کرنے کی کوشش کی تودُنیانے دیکھاکہ 65ء والے جذبہ کیساتھ پاکستان کی چٹان صفت مسلح افواج،حکومت پاکستان اور پوری پاکستانی قوم نے ایک دفعہ پھرآپریشن بنیان مرصوص اور معرکہ حق میں دُشمن کوایسی عبرتناک شکست دی کہ آج ایک سال بعدتک بھی دُشمن اپنے نقصان کاتخمینہ نہیں لگاسکاخصوصاً65ء کے بھارتی تباہ شدہ طیاروں کاجہاں آج بھی عالمی مبصرین تذکرہ کرتے ہیں وہیں آپریشن بنیان مرصوص ومعرکہ حق میں پاکستانی شاہینوں کی جانب سے بھارتی طیاروں کی تباہی کے حوالے سے دُنیاایک دفعہ پھرورطہ حیرت میں ہے اورخصوصاًامریکی صدرڈونلڈٹرمپ توکوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے کبھی 9کبھی دس اور کبھی گیارہ بھارتی تباہ شدہ طیاروں کاذکرکرکے بھارتی شکست کودُنیاپرمزیدعیاں کرتے رہتے ہیںجبکہ بھارتی شکست کے حوالے سے بھارت کے اندرسے بھی آوازیں بلندہورہی ہیں ۔قارئین کرام! 6 ستمبر کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم نے ایک عظیم وطن کے حصول کیلئے بیشمار قربانیاں دی ہیںاورہمیشہ پاکستانی قوم نے یکجاں ہوکردُشمن کوناکوں چنے چبوائے ہیں ۔آج وقت کاتقاضا ہے کہ ہمیں اپنی افواج کی بہادری، قربانیوں اور ملک کی سلامتی کی حفاظت کے لیے عزم و حوصلے کو برقرار رکھنا چاہیے۔ 6ستمبر کا دن ہماری قومی یکجہتی، حب الوطنی اور قربانی کے جذبے کا مظہر ہے۔ آج بھی، یومِ دفاع ہمیں ایک مضبوط اور متحد قوم ہونے کا پیغام دیتا ہے، جو کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اِس میں کوئی شک نہیںکہ
حق وباطل کے معرکہ میں سدا
فتح بالیقین ہیں ہم لوگ

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *