بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 23.4°C
Tuesday, 22 September 2026 | پاکستان: 12 ر بیع الثانی 1448
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ورلڈ اربن فورم میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ورلڈ اربن فورم میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گئیں

Sunday, 17 May, 2026

اسلام آباد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ورلڈ اربن فورم میں شرکت کے لیے تین روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچ گئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچیں تو باکو ائیر پورٹ پرڈپٹی منسٹر ڈیفنس انڈسٹری مہمان بوکسی سوف نے استقبال کیا، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیرخضر فرہادوف اوران کی اہلیہ، آذربائیجان میں پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور ان کی اہلیہ بھی استقبال کے لیے ائیرپورٹ پر موجود تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز3 روزہ دورہ کے دوران حکومت آذربائیجان کی خصوصی سرکاری مہمان ہوں گی اور اتوار کو آذربائیجان کے صدرالہام علیوف سے ملاقات کریں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز باکو ورلڈ اربن فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی اور باکو اولمپک اسٹیڈیم میں ورلڈ لیڈرز سمٹ سے خطاب کریں گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز ورلڈ اربن فورم پر اپنی چھت اپنا گھر پیش کریں گی، افورڈ ایبل ہاؤسنگ سیکٹرمیں پنجاب کا منفرد ماڈل اپنی چھت، اپنا گھر ورلڈ اربن فورم میں پیش کیا جائے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *