بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.9°C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

جبری طور پر مذہب کی تبدیلی کے خلاف ہیں: طاہر اشرفی

Monday, 3 January, 2022

اسلام آباد: وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کی ہے کہ سیالکوٹ سانحہ کا اسپیڈی ٹرائل کریں۔ بین المذاہب ہم آہنگی سیمینار سے خطاب میں طاہر اشرفی نے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ اسلامی روایات کے منافی تھا،اسلام مکمل امن اور آشتی کا دین ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام میں جبری شادی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، جبری طور پر مذہب کی تبدیلی کے خلاف ہیں جب کہ تبدیلی مذہب کے لیے پوری تحقیقات کی جاتی ہیں، ہم عوام میں رواداری کا شعور پیدا کرنے کے لیے آگاہی مہم شروع کر رہے ہیں۔

دوسری جانب سیمینار سے دیگر اکابرین نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر مہمان خصوصی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹن کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے ادارے پڑوسی ملک بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی بھی دیکھیں جہاں پچھلے 2 ماہ سے انسانی حقوق پاؤں تلے روندے جا رہے ہیں لیکن کوئی نہیں بولتا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *