بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Monday, 29 June 2026 | پاکستان: 15 محرم 1448

رکن جی بی اسمبلی رانی صنم فریاد کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

Monday, 29 August, 2022

رکن گلگت بلتستان (جی بی) اسمبلی رانی صنم فریاد نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اور گھوم پھر کر انتظامات کا جائزہ لیا۔

رکن گلکت بلتستان اسمبلی رانی صنم فریاد نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں بسین کھاری، جاگیر بسین، میاں کالونی کا دورہ کیا، اپنے دورے کے موقع پر انھوں نے دریائی سیلابی کٹاؤ اور حکومتی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انھوں نے متاثرین بسین کھاری کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، متاثرین بسین کھاری نے ساتھ کھڑے رہنے پر شکریہ ادا کیا۔

رانی صنم فرید نے عمائدین جاگیر بسین، اور میاں کالونی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں میاں کالونی کو بھی دریائی کٹاؤ سے بچانے کے اقدامات کرنا ہوں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *