بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

پرویز الہٰی کا مخالفین کو منہ توڑ جواب

Sunday, 4 September, 2022

وزیر اعلی پنجاب پرویز الہٰی نے سیاسی مخالفین کو سیاست چمکانے پر آڑے ہاتھوں لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کا سیلاب پر سیاست کرنا قابل مذمت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سیلاب پر سیاست چمکانے والوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنما بے حس ہیں اورا نہیں سیلاب متاثرین کی کوئی پرواہ نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہر ممکن ضروری اقدام اٹھایا ہے۔
چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سیلاب پر سیاست چمکانے والوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے، پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *