بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 23.8°C
Tuesday, 22 September 2026 | پاکستان: 12 ر بیع الثانی 1448

جعلی ادویات میں ملوث مافیاز کیخلاف ڈریپ ایکٹ تحت کاروائیاں کی جائیں گی ۔۔۔۔ عبدالقادر پٹیل

Tuesday, 20 September, 2022

وفاقی وزیر صحت نے کہا ہے کہ جعلی ادویات میں ملوث مافیاز کیخلاف ڈریپ ایکٹ تحت کاروائیاں کی جائیں گی کی ہدایت پر جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں جعلی غیر رجسٹرڈ ادویات کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں ڈریپ کو ہدایت کی ہے کہ معیاری اور کوالٹی کی ادویات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں یہ بات ترجمان وزارت صحت نے بتائی ترجمان کے مطابق ملک بھر میں ڈسٹری بیوٹرز فارمیسیز اور میڈیکل سٹور پر چھاپے مارے جارہے ہی کراچی پورٹ قاسم پر سنکورا فارما کیخلاف بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی ڈریپ کی ٹیم کا ہیلتھ اینڈ او ٹی سی رولز کے تحت لسٹڈ فرم سنکورا فارما کی انسپکشن فرم صحت و صفائی کی مطلوبہ سہولیات اور تکنیکی افراد کے بغیر، نامناسب کوآلٹی کنٹرول اور مائیکروبیالوجی لیبارٹریز کے بغیرکام کر رہی تھی فرم اس کی آڑ میں جعلی، غیر رجسٹرڈ، غیر اندراج شدہ مصنوعات کی تیاری میں ملوث پائی گئی مشتبہ اسٹاک کو ابتدائی طور پر 28 دنوں کے لیے مقررہ فارم-1 پر ضائع نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے فرم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام اہم مشاہدات کی تعمیل تک پیداواری سرگرمیاں روک دے فرم کے نمائندہ کی طرف سے جمع کرائے گئے حلف نامے کے مطابق متعلقہ بورڈ کی باضابطہ منظوری حاصل کرے جعلی غیر رجسٹرڈ ادویات کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں ڈریپ کو ہدایت کی ہے کہ معیاری اور کوالٹی کی ادویات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں جعلی ادویات کے دھندے میں ملوث افراد انسانیت کے دشمن ہیں جعلی ادویات میں ملوث مافیاز کیخلاف ڈریپ ایکٹ تحت کاروائیاں کی جائیں گی

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *