بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

روس یوکرائن جنگ: دنیا دہل گئی، یورپ معاشی بحران سے دوچار، عالمی سٹاک مارکیٹیں مندی کا شکار

Saturday, 24 September, 2022

روس یوکرائن جنگ نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا، امریکا نے شرح سود میں مسلسل تیسری مرتبہ اضافہ کر دیا جبکہ یورپ میں بھی معاشی بحران کے خطرات بڑھ گئے ہیں، عالمی سٹاک مارکیٹیں مندی کا شکار ہیں جبکہ خام تیل کی قیمتیں بھی 9 ماہ کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے یوکرائن کے زیر قبضہ علاقوں میں رضا کار بھیجنے اور ریفرنڈم کے اعلان پر یورپ میں معاشی بحران کا خوف بڑھ گیا، جرمنی، برطانیہ اور دیگر یورپی ملکوں کی سٹاک مارکیٹیں مندی کا شکار ہو گئیں، ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

یورپ میں معاشی بحران کے خدشے اور امریکا میں شرح سود بڑھنے پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 6 فیصد سستا ہو کر 78 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا، برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت ساڑھے 4 فیصد کم ہو کر 86 ڈالر ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمت میں بھی 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں