بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.3°C
Tuesday, 22 September 2026 | پاکستان: 11 ر بیع الثانی 1448

کیا حکومت ڈالر مہنگا بیچنے والے بینک کیخلاف کاروائی نہیں کرنا چاہتی؟

Thursday, 6 October, 2022

ڈالر مہنگا بیچنے والے بینکوں کے خلاف کارروائی کے سوال پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جواب دینے سے گریز کیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی حکمت عملی غیر ذمے دارانہ تھی، لیکن ان کے کام پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔
اسحاق ڈار سے سوال کیا گیا کہ کیا آئی ایم ایف کو بجلی کی اس قیمت پر اعتماد میں لیا؟ جس کا جواب دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھے آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کی ضرورت نہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کیا کر رہا ہوں، میرے پاس جواز موجود ہے، جب آئی ایم ایف والے آئیں گے تو بات کرلیں گے۔
اسحاق ڈار سے سوال کیا گیا کہ کیا ڈالر کی قیمت بڑھنے پر ایکشن ہوگا؟ جس کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ابھی انتظار کریں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *