اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک میں سکیورٹی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق تینوں شہروں میں اضافی نفری پہنچنا شروع ہوگئی جبکہ اہم شاہراہوں پر کنٹینرز بھی اسٹینڈ بائی رکھے گئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 22 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کی تیاری کی گئی ہے۔ اسلام آباد کی سیکیورٹی کی نگرانی 8 ڈی آئی جیز، 10 ایس ایس پیز اور 40 ایس پیز کریں گے۔
اس کے علاوہ 58 ڈی ایس پیز اور 246 انسپکٹرز بھی سیکٹرز اور سب سیکٹرز میں تعینات پولیس فورس کی سپرویژن کریں گے۔
ذرائع کے مطابق جڑواں شہر راولپنڈی میں 13 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا کو پنجاب سے ملانے والے اہم ضلع اٹک میں 30 ہزار اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔





تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں