سابق وفاقی وزیر اور ایوان بالا کے رکن اعظم سواتی کو آج سینئر سول جج محمد شبیر کی عدالت میں پیش کیا جائیگا اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان روسٹرم پر آگئے بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے ایک بجے اعظم سواتی کو پیش کریگی اگر انکو کہہ دیا جائے جلدی پیش کریں میں نے دوسری عدالت بھی جانا ہے اس پر فاضل عدالت نے کہا کہ آپ کے دلائل گزشتہ سماعت کے آچکے ہیں بےشک چلے جائیں جس پربابر اعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ میں نے اعظم سواتی سے کچھ گفتگو کرنی ہے اگر آپ حکم دینگے تو ایف آئی اے جلدی پیش کر دے گی مگر عدالت نے بابر اعوان کو ہدایت کی کہ آپ کے وکلاء موجود ہیں آپ چلے جائیں مگر بابر اعوان نے دوبارہ عدالت سے استدعا کی کہ آپ ایک دفعہ ایف آئی اے حکام کو ہدایت تو جاری کریں جس پرجج نے عدالتی عملہ کو ایف آئی اے حکام سے بات کر کے جلد پیش کرنیکا حکم دیدیا





