بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما اور حکومت کو مطلوب شوکت نواز میر کی دکان سے اشتعال انگیز مواد برآمد

Friday, 12 June, 2026

ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کے کور کمیٹی ممبر شوکت نواز میر کی دکان پر اچانک چھاپہ مارا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دکان کی تلاشی لی گئی، جس کے نتیجے میں وہاں سے مبینہ طور پر ریاست مخالف اور اشتعال انگیز مواد برآمد ہوا۔ پولیس نے برآمد ہونے والے تمام مواد کو فوری طور پر اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش تیزی سے جاری ہے، جبکہ متعلقہ حساس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کیس کے مختلف پہلوؤں اور محرکات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں تاکہ پس پردہ حقائق کو سامنے لایا جا سکے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں