بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 6 محرم 1448

الیکشن کمیشن کا عمران خان کے خلاف شوکاز نوٹس معطلی کا عبوری حکم سپریم کورٹ میں چیلنج

Tuesday, 25 October, 2022

الیکشن کمیشن نے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین کمیشن پر شوکاز نوٹس معطل کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا عبوری حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

سپریم کورٹ میں دائر شدہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے جس نے قانون کی پیروی کرتے ہوئے عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو نوٹس جاری کیے، تینوں افراد کی طرف سے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 10 آئین کے آرٹیکل 175 اور 204 سے متصادم نہیں ہے، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے عبوری حکم سے الیکشن کمیشن کا اختیار گھٹانے کی کوشش کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا 21 ستمبر کا عبوری حکم کالعدم قرار دیا جائے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *