بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کاز کو دبا نہیں سکتی، یہ سفر کشمیر کی آزادی پر ہی منتج ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات

Thursday, 27 October, 2022

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کاز کو دبا نہیں سکتی یہ سفر کشمیر کی آزادی پر ہی منتج ہوگا۔پاکستان سات دہائیوں پر مشتمل کشمیری عوام کے آزادی کے سفر میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے یہ بات انھوں نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں کہی انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ 75 سال قبل آج ہی کے دن سفاک بھارتی فورسز نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر پر قبضہ کرلیا تھا مقبوضہ کشمیر میں ہر دس کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی مسلط ہے پاکستان سات دہائیوں پر مشتمل کشمیری عوام کے آزادی کے سفر میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں جس طرح کشمیریوں نے قربانیاں دیں، اس کی مثال ملنا مشکل ہے کشمیریوں نے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے ان کے جذبہ حریت کوکمزور نہیں کر سکتا دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کاز کو دبا نہیں سکتی، یہ سفر کشمیر کی آزادی پر ہی منتج ہوگا پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں