بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 04 July 2026 | پاکستان: 19 محرم 1448

آرمی چیف کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کا کول کا دورہ

Tuesday, 15 November, 2022

آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کے الوداعی دورے جاری،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کا الوداعی دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹل سینٹر، ایبٹ آباد کا بھی الوداعی دورہ کیا،پی ایم اے کاکول میں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی شادر چڑھائی، آرمی چیف نے کیڈٹس اور پی ایم اے کے افسروں سے بات چیت کی، آرمی چیف نے پاک فوج کے پریمیئر تربیتی ادارے کے اعلی معیار کو سراہا۔
بلوچ رجمنٹل سینٹر میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا،اس موقع پرآرمی چیف کا کہنا تھا کہ مستقبل کی قیادت کی تربیت میں پی ایم اے کانمایاں کردارہے،کیڈیٹ پیشہ ورانہ مہارت کےاصول میں بھرپورتوجہ دیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *