بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.9°C
Saturday, 11 July 2026 | پاکستان: 26 محرم 1448

پاکستان اور جنوبی امریکی ممالک کے دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ

Tuesday, 29 November, 2022

اسلام آباد:پاکستان اور جنوبی امریکہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مالی سال کے پہلے4ماہ میں جنوبی امریکا کو پاکستانی برآمدات میں 11.15فیصد اور جنوبی امریکا سے درآمدات میں 10.94فید کی نموریکارڈ کی گئی۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جنرل مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ارجنٹائن،برازیل،یوروگوئے اور خطہ کے دیگر ممالک کو پاکستان کی برآمدات کاحجم125.36 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *