بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 21 July 2026 | پاکستان: 7 صفر 1448

وزیر اعظم نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی تعینات کرنے کی منظوری دے دی

Wednesday, 21 December, 2022

وزیر اعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی کی منظوری دے دی، وزیر اعظم کو 2 مذکورہ عہدے کے لیے 2 نام موصول ہوئے تھے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی کی منظوری دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن کچھ دیر تک جاری کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو آئی پی سی وزارت کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں 2 نام موصول ہوئے تھے، وزیر اعظم کی جانب سے کرکٹ بورڈ میں 2 نام بھجوائے گئے، دونوں کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے 4 نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے، 2019 کا کرکٹ بورڈ آئین ختم کردیا جائے گا، 2019 میں وزیر اعظم کے دو نامزد کردہ ناموں کو بھی ختم کردیا جائے گا۔تیسرے نوٹیفکیشن میں 2014 کا آئین بحال کر دیا جائے گا جبکہ چوتھے نوٹیفکیشن میں موجودہ بورڈ کو چلانے کے لیے ایک سیٹ اپ کا اعلان کیا جائے گا۔علاوہ ازیں دورہ نیوزی لینڈ کی سلیکشن کے لیے فوری طور پر عبوری سلیکشن کمیٹی بھی بنائی جائے گی، عبوری سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کا اعلان کرے گی، کمیٹی میں 4 بڑے نامور کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *