بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.2°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو بھاڑ میں جائے، جاوید میانداد

Tuesday, 7 February, 2023

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ اگر بھارت ایشیاء کپ کے لیے پاکستان نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ ہمیں ہماری کرکٹ مل رہی ہے، میں ہمیشہ کہتا ہوں اگر بھارت نہیں آنا چاہتا تو کوئی مسئلہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سب کے لیے ایک جیسا رویہ ہونا چاہیے، اگر کوئی ٹیم نہیں آنا چاہتی تو اس کو چھوڑ دینا چاہیے۔جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ اس طرح کی چیزوں کو کنٹرول کرنا یہ آئی سی سی کا کام ہے، ورنہ گورننگ باڈی کا کوئی فائدہ نہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے وقت میں بھی وہ نہیں کھیلتے تھے کیوں کہ وہ نتیجے سے خوف زدہ ہوتے تھے۔سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ بھارتی کراؤڈ بہت خراب ہے، بھارت چاہے جس ٹیم سے بھی ہار رہا ہو وہ گھروں کو آگ لگا دیتے ہیں اسی وجہ سے وہ ڈرتے ہیں۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں