بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

نواز شریف آئیں تو مریم کی طرح میرٹ پر فیصلہ ہوگا، معاون خصوصی

Tuesday, 28 February, 2023

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف وطن واپس آئیں تو مریم کی طرح میرٹ پر ان کا فیصلہ ہوگا، ہمیں بھی لیول پلے انگ فیلڈ دینی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کی باری آئے تو ان کی اہلیہ کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا جاتا ہے لیکن ایک اور جج سے متعلق ریفرنس آنے کے بعد بھی احتساب نہِیں کیا جا رہا۔عطا تارڑ نے کہا کہ شہزاد اکبر ملک میں نہیں ہے، اللّٰہ کرے وہ واپس آئے، آج احد چیمہ کے بچے پوچھتے ہیں کہ انہیں قید کیوں کیا گیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ امجد شعیب کی گفتگو میں ریڈلائن کراس ہوئی ہے، آگے کورٹ طے کرے گی کہ کیا فیصلہ کرنا ہے

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں