بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.6°C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

کھلاڑیوں کے آرام کا دیکھنا مینجمنٹ کا کام ہے، حارث رؤف

Monday, 13 March, 2023

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے آرام کا دیکھنا مینجمنٹ کا کام ہے، کھلاڑی فٹ ہے تو وہ کھیل سکتا ہے اور اس کا فیصلہ فزیو کی رپورٹ پر ہوتا ہے۔راولپنڈی میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ ہر کھلاڑی نے کوشش کی، تاہم کراچی کو کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے اچھی کرکٹ کھیلی۔حارث رؤف کا کہنا تھا کہ پنڈی میں کنڈیشنز تھوڑی مختلف تھیں، غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔فاسٹ بولر نے کہا کہ ہائی اسکورنگ میچز ہوئے، بولرز نے رنز روکے، لیکن غلطیاں ہوئیں، بیٹرز کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اچھا کھیلا۔ایک سوال کے جواب میں حارث رؤف نے کہا کہ مینجمنٹ کھلاڑی کا جائزہ لے کر فیصلہ کرتی ہے کہ اسے کتنا کھیلنا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *