بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز وطن واپس پہنچ گئے

Tuesday, 14 March, 2023

لاہور: ن لیگی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز وطن واپس پہنچ گئے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لندن سے براستہ دوحہ لاہور پہنچ گئے، وہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن روانہ ہو گئے، خرم دستگیر بھی حمزہ شہباز کے ہمراہ لاہور پہنچے۔پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج سے مریم نواز کے ساتھ انتخابی مہم کا حصہ بنیں گے۔حمزہ شہباز سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں، حمزہ شہباز 3 ماہ پہلے 14 دسمبر کو نجی دورے پر ذاتی مصروفیات کے حوالے سے ڈھائی ماہ امریکا میں قیام کرنے کے بعد مدینہ منورہ گئے تھے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *