بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.7°C
Tuesday, 25 August 2026 | پاکستان: 13 ر بیع الاول 1448

سندھ پولیس کا کچے کے علاقے میں آپریشن، 9 مغوی بازیاب

Sunday, 19 March, 2023

سندھ کے شہر گھوٹکی میں کچے کےعلاقے رونتی میں پولیس کے ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری ہیں، پولیس نےکارروائی کے دوران چنیوٹ کے ڈھول گروپ کے نو مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا۔پولیس کے مطابق گھوٹکی کے کچے کے علاقے سے آپریشن کے دوران بازیاب 9 افراد کو 23 روز قبل اغواء کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چنیوٹ کے ڈھولچی گروپ کی رہائی کیلئے بھاری تاوان طلب کر رکھا تھا۔ایس ایس پی گھوٹکی کے مطابق مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی اطلاعات ملی تھیں، جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو باحفاظت بازیاب کرالیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *