بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

علی امین گنڈاپور کو سہولتیں دینے کا الزام، سپرنٹنڈنٹ سکھر جیل معطل

Thursday, 27 April, 2023

سکھر جیل میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو سہولتیں دینے کے الزامات پر سندھ حکومت نے جیل سپرنٹنڈنٹ اشفاق کلہوڑو کو معطل کردیا۔محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سکھر جیل کے سپرنٹنڈنٹ اشفاق کلہوڑو اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات سکھر ریجن منور علی شاہ کو ہائی پروفائل قیدی کو سہولتیں دینے کے الزامات پر معطل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جیل کے سینئر افسران کی معطلی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور سکھر جیل میں قید ہیں اور سندھ حکومت نے ہائی پروفائل قیدی کے موبائل فون اور انٹرنیٹ استعمال پر کارروائی کی۔علی امین گنڈاپور تعطیلات کے دوران ملاقاتیں کرتے رہے اور جیل انتظامیہ کی جانب سے انہیں جیل میں غیر ضروری سہولیات دی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل گھوٹکی شہاب صدیقی کو سپرنٹنڈنٹ سکھر جیل کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *