بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

سوشانت سنگھ شوبز انڈسٹری کی سیاست کو نہیں سمجھ سکا، منوج باجپائی

Tuesday, 23 May, 2023

ممبئی: بالی وڈ اداکار منوج باجپائی نے کہا ہے کہ خودکشی کرنے والے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت شوبز انڈسٹری کی سیاست کو سمجھ نہیں سکے تھے۔ اپنی نئی فلم ’صرف ایک بندہ کافی ہے‘ کی تشہیری مہم کے دوران منوج باجپائی نے بالی وڈ انڈسٹری میں پھیلی اقربا پروری اور گندی سیاست پر بھی اظہار خیالات کیا۔اداکار کا کہنا تھا کہ سوشانت سنگھ ایک پاک روح تھا، ہم دونوں میں ایک مضبوط رشتہ تھا اور ہم ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔منوج باجپائی نے مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری میں سیاست ہمیشہ ہوتی ہے لیکن وہ اس وقت ناقابل برداشت ہوجاتی ہے جب آپ کو کامیابیاں ملیں۔واضح رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو اپنے اپارٹمنٹ میں مردے پائے گئے تھے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں