بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.4°C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 27 ذوالحجۃ 1447

پنجاب میں مزارات کی تزئین و آرائش اور توسیع کا فیصلہ

Tuesday, 4 July, 2023

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مرحلہ وار پروگرام کے تحت مزارات کی تزئین و آرائش اور توسیع کے پروگرام کی منظوری دی۔ پہلے مرحلے میں ملتان میں حضرت شاہ شمس تبریز، قصور میں حضرت بابا بلھے شاہ، پاکپتن میں بابا فریدالدین مسعود گنج شکر اور لاہور میں حضرت سید عزیزالدین پیر مکی کے مزارات کی تزئین و آرائش اور توسیع ہوگی۔ تمام مزارات کو مرحلہ وار پروگرام کے تحت اپ گریڈ کیا جائے گا اور زائرین کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔محسن نقوی نے داتا دربار کی توسیع کا کام جلد شروع کرنے اوربی بی پاکدامن کے مزار کی تزئین وآرائش اور توسیع کے کام کو محرم الحرام سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ لنگر خانے کے ساتھ لائبریری۔ سرائے اور واش رومز سمیت دیگر ضروریات کو بہتر بنانے کے لئے ہدایات بھی دی گئیں۔ توسیعی منصوبے کیلئے ایکوائرکی جانے والی اراضی کے مالکان کو مارکیٹ ریٹ پر ادائیگیوں کی ہدایت کی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں عیدالاضحی پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات پر صوبائی وزرائ، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، سالڈ ویسٹ کمپنیوں کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیاگیا اور صفائی کے شاندار انتظامات پر متعلقہ حکام کی کارکردگی کو سراہاگیا۔صوبائی کابینہ نے پنجاب کے بے گھر سرکاری ملازمین کے رہائش کے مسائل کے حل کے لئے نئے جی او آر تعمیرکرنے کی منظوری دیتے ہوئے رہائشی کالونی کی تعمیر کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ لاہور رنگ روڈ کے ایس ایل تھری پراجیکٹ اورنیازی چوک سے بابو صابو تک ایلی ویٹڈ پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرلیاگیا ہے۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے درمیان ”آپ کی بلدیہ، ہیلپ لائن 1198“ کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوئے۔پبلک پراسیکیوٹرز کی ٹریننگ کے لئے سنٹر فار پروفیشنل ڈویلپمنٹ آف پبلک پراسیکیوٹرز کے لئے پنجاب گورنمنٹ رولز آف بزنس 2011 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ ضلع بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں جاں بحق بچوں کے لواحقین او رمتاثرہ بچوں کیلئے مالی امداد کی منظوری دی گئی۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس کو مالی خود مختار ی دینے کا فیصلہ کیاگیاجس کے تحت ایم ایس 10ملین روپے تک کے اخراجات خود کر سکیں گے۔پنجاب کابینہ نے فنانشنل پاورز کو ایم ایس تک تفویض کرنے کے فیصلے کی منظوری دی۔ ملتان میں نشتر انسٹی ٹیوٹ آف آپتھالمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز کے قیام اور سرکاری کالجز میں پرنسپلز کی تعیناتی کیلئے نظرثانی شدہ طریقہ کار کی منظوری دی گئی۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہسپتالوں کی تعمیرومرمت اورتوسیع کے پراجیکٹ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کاحکم دیا اور ڈر پ اینڈ شفٹ کے ذریعے دل کے مریضوں کے بروقت علاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سرکاری ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈ زکی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی اور ویڈیو و آڈیو ریکارڈ نگ کیلئے مانیٹرنگ روم قائم کیا جائے گا۔ ملازمت انتقال کرنیوالے
ڈاکٹروں کے لواحقین کو مالی امداد دینے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا اور ہیلتھ پروفیشنل الاو ¿نس میں اضافے کی تجویز پر غورکیا گیا۔ پنجاب کی جیلوں 52700قیدیوں کی ہیلتھ سکریننگ کا عمل مکمل کر لیا ہے اور بیمار قیدیوں کے علاج کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔سپیشل ایجوکیشن کے30ہزار سپیشل بچوں کی ہیلتھ سکریننگ بھی مکمل کرلی گئی ہے۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہر تین ماہ کے بعد سکریننگ کرنے کی ہدایت کی۔چلڈرن ہسپتال لاہور کے ایمرجنسی وارڈ کی تعمیر و مرمت اوربحالی کا پراجیکٹ جلد مکمل کیا جائے گا۔پنجاب میں مریضوں کو محفوظ خون کی فراہمی کیلئے”سیف بلڈ فار پنجاب“پراجیکٹ لایاجارہا ہے۔علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال میں نجی اشتراک سے انجیوگرافی شروع کی جائے گی۔ میاں منشی ہسپتال لاہور میں الٹراساو ¿نڈ اورسٹاف ایوننگ شفٹ کا آغاز کردیاگیا ہے۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کے اکاو ¿نٹس برائے مالی سال 2022-23 کی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے موٹر وہیکل رجسٹریشن دستاویزات/فائلز کی سکینگ کے حوالے سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے درمیان معاہدے کے مسودے کی منظوری دی۔پنجاب میں بزرگان دین کے مزارات کی تزئین و آرائش اور توسیع کا فیصلہ کیا۔
محسن نقوی نے رات گئے زیر تعمیر اکبر چوک فلائی اوورز منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے کے تعمیراتی کاموں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ منصوبے پر کام کے دوران درختوں کا تحفظ یقینی بنانے اور منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے دن رات کام کرنے کی ہدایت کی۔ منصوبے کی تکمیل سے یومیہ اڑھائی لاکھ گاڑیوں کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی۔پراجیکٹ سے اکبر چوک سے ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو بہت سہولت ملے گی۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں