بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

مسئلہ بھارت کو ہے پاکستان کو نہیں، عبدالرزاق

Wednesday, 5 July, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ سب سے زیادہ دنیا میں دیکھا جاتا ہے، رکاوٹیں بھارت کھڑی کرتا ہے، ہمیں تو کہیں بھی کھیلنے میں مسئلہ نہیں۔عبدالرزاق نے کہا کہ کرکٹ جہاں بھی ہو ہم پاکستانی کرکٹ کھیلنا اور دیکھنا چاہتے ہیں، ہماری خواہش ہوتی ہے کہ فینز کرکٹ سے لطف اندوز ہوں۔ عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ ہم کرکٹ کی ترقی کے لیے ہر جگہ کھیلنے کے لیے تیار ہوتے ہیں، یہ کھیل اب ایک تفریح بن چکا ہے، پوری دنیا میں دیکھا جاتا ہے۔قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ صرف بھارت کی طرف سے پابندیاں لگائی جاتی ہیں، پاکستان کو مسئلہ نہیں ہوتا، ہم تو چاہتے ہیں کہ اگر پاکستان میں پاک بھارت میچز ہوتے تو کرکٹ کو فائدہ ہوتا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم تو کرکٹ کے لیے شارجہ میں بھی بھارت سے کھیلنا چاہتے ہیں، ہم ایک عرصہ سے پاک بھارت کرکٹ کو مس کر رہے ہیں، بھارت سمیت پاکستان کرکٹ ٹیم کو کہیں بھی بھارت سے کھیلنے میں مسئلہ نہیں ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *