بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

دنیا چاہتی تھی کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو اور دنیا میں اس کا تماشہ بنے: وزیر خزانہ

Monday, 31 July, 2023

اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے دنیا چاہتی تھی کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو اور دنیا میں پاکستان کا تماشہ بنے لیکن ہم نے ایسا نہیں ہونے دیا۔سینیٹ میں دیے گئے بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 13 سے 14 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، کوشش ہے ان میں 15 سے 16 ارب تک کا اضافہ کیا جائے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم بہتر معیشت کے حوالے سے دنیا کی 24 ویں معیشت تھے مگر غلط فیصلوں کے باعث 47 ویں معیشت بن گئے ہم واپس 24 ویں بہتر معیشت کی طرف کا سفر شروع کرچکے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں