بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.8°C
Thursday, 23 July 2026 | پاکستان: 9 صفر 1448

صدرمملکت کا گورنر خیبر پختونخوا کوفون،باجوڑ دھماکہ متاثرین سے اظہار ہمدردی

Tuesday, 1 August, 2023

پشاور: صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کو ٹیلی فون کیا اور باجوڑ دھماکے میں اموات پر اظہار افسوس کیا۔صدر مملکت نے باجوڑ دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ شہدا کے درجات بلندی، لواحقین کو صبر و جمیل اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔گورنرکے پی کے حاجی غلام علی نے باجوڑ دھماکہ کے متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی پر صدرمملکت کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *