بانی سردار خان نیازی

🌤 Columbus 14.2°C
Wednesday, 26 August 2026 | پاکستان: 14 ر بیع الاول 1448

عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کیلیے درخواست دائر

Monday, 7 August, 2023

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وکلا ، قانونی ٹیم اور فیملی سے ملاقات چیئرمین پی ٹی آئی کا بنیادی حق ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عمران خان کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے جہاں اے کلاس سہولیات دستیاب ہیں اور فیملی، وکلا اور ڈاکٹر سلطان کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ عمران خان کو 2 روز قبل توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوئی تھی۔ عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کو ان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *