بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات کرانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں: بیرسٹر سیف

Friday, 1 September, 2023

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات کرانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ الیکشن 90 دن میں ہی کرانے پڑیں گے۔بیرسٹر سیف کا مزید کہنا ہے کہ آرٹیکل 51 میں حلقہ بندیوں کی شرط نہیں، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کا جواز بے بنیاد ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مشترکہ مفادات کونسل کے غیر آئینی اجلاس کے پیچھے چھپنے سے گریز کرے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں