بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

سعودی عرب ؛ مالی فراڈ کے الزام میں 11پاکستانیوں کو قید کی سزا

Thursday, 7 September, 2023

ریاض: سعودی عرب میں مالی فراڈ کے الزام میں 11پاکستانیوں کو قید کی سزا سنا دی گئی۔سعودی میڈیا نے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے سے بتایا کہ کہ 11 رکنی گروہ نے دھوکے سے بینک صارفین کے اکاؤنٹس سے رقوم نکالیں۔پراسیکیوشن کے مطابق گروہ کے ارکان شہریوں کو فون اور میسج کرکے تفصیلات مانگتا تھا اور پھر شہریوں کے اکاؤنٹ سے رقوم نکال لیتے تھے۔ مالیاتی فراڈ پر 11 پاکستانیوں کے خلاف تفتیش مکمل کی اور انہوں نے جرم کا اقرار بھی کیا۔سعودی عدالت نے مجرمان کو قید اور ملک سے بے دخل کرنے کی سزا سنائی ہے۔ ہر ملزم کو زیادہ سے زیادہ 7 سال قیدکی سزاسنائی گئی ہے اور سزا پوری ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں