بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.7°C
Tuesday, 22 September 2026 | پاکستان: 11 ر بیع الثانی 1448

کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل،بھارت کےلئے گلے کی ہڈی

Thursday, 21 September, 2023

بھارت شر پسند پالیسیوں کی وجہ سے اپنی الگ پہچان رکھتا ہے،اندرون بھارت تو صورتحال تشویشناک رہتی ہی ہے اب بیرون ملک بھی بھارت کی انتہاپسندی اور شرپسندی کے اثرات یورپ اور امریکہ کےلئے پریشان کن ہو گئے ہیں۔ کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کا بھارتی خفیہ ایجنسی”را“ کے ہاتھوں قتل بھارت کے گلے کی ہڈی بن گیا ہے،قبل ازیںکنیڈا میںسکھ کمیونٹی اور بھاری حکومت میں تناو چل رہا تھا مگر اب اس میں کنیڈین حکومت برطانیہ اور امریکہ بھی کود پڑا ہے۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت کو کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل الزامات کو سنجیدہ لینے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، سکھ رہنما کے قتل پر جواب چاہتے ہیں، جبکہ کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے پردنیا کے پانچ اہم ممالک کا انٹیلی جنس اتحاد بھی بھارت کیخلاف ایک پلیٹ فارم پر آ گیا ہے، برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے بھی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھا دیا ہے،دوسری جانب کینیڈا میں سکھ اور مسلم رہنماﺅںنے حکومت سے ممکنہ خطرات کو روکنے کےلئے مزید اقدامات کا مطالبہ کر دیا ہے، برطانوی وزیرخارجہ جیمزکلیورلی نے کہا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کے مجرموں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا اور تمام ممالک کو قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے، بھارت پر عائد کیے جانے والے سنگین الزمات سے متعلق کینیڈا سے مسلسل رابطے میں ہیں،5اہم ممالک امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے نجر کو قتل کرنے کے الزامات انتہائی سنجیدہ قراردیے ہیں اور آسٹریلیا نے نجر قتل کیس میں تشویش سے بھارت کواعلی سطح پر آگاہ کردیا ہے،امریکی میڈیا کے مطابق پانچوں ممالک نے جی ٹوئنٹی اجلاس سے پہلے ہی یہ معاملہ بھارت کے سامنے اٹھا دیا تھا ۔ ادھر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کہہ چکے ہیںہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، سکھ رہنما کے قتل پر جواب چاہتے ہیں، بھارت کو اشتعال دلانے کی کوشش نہیں کررہے،دوسری جانب ورلڈ سکھ آرگنائزیشن آف کینیڈا کے بورڈ کے رکن مکبیر سنگھ نے نیشنل کونسل آف کینیڈین مسلمز ایڈوکیسی گروپ کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ رواں ہفتے ہونے والے انکشافات نے بہت سے کینیڈا میں رہنے والوں کو چونکا دیا ہو گا ، یہ انکشافات سکھ برادری کے لیے کوئی تعجب کی بات نہیں تھی ، ان کی تنظیم کینیڈا میں سکھوں کے خلاف موجودہ دیگر خطرات سے آگاہ تھی، جن میں سے کچھ کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کےلئے اقدامات کریں۔امریکا نے علیحدگی پسند سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات کےلئے کینیڈا کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ تحقیقات میں تعاون کرے۔ وائٹ ہاو ¿س کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے سی این این کو انٹرویو میں بتایا کہ ہمارا ماننا ہے کہ درست رویہ مکمل طور پر شفاف اور جامع تحقیقات میں پنہاں ہے تاکہ ہم سب جان سکیں کہ اصل میں کیا ہوا تھا اور ہم اس حوالے سے تعاون کرنے کےلئے بھارت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ کینیڈا کا الزام انتہائی سنجیدہ ہے اور صدر جوبائیڈن ان الزامات سے آگاہ ہیں۔ یہ بات اچھی ہے کہ امریکہ نے زور دیا ہے کہ بھارت تحقیقات میں تعواون کرنے لیکن یہ بھی حقیقت ہے بھارت یاسا نہیں کرے گا وہ کشیدگی ہوا دے اور انکار بھی کرے گا،پاکستان کے ساتھ اس کی تاریخ ہے کہ تمام اہم ایشو پر اس نے کبھی تحقیقات میں تعاون کیا بس الزام تراشی ہو ہوا دے کر سیاسی مقاصد حاصل کرنا اس کی فطرت ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ مو ¿ثر تحقیقات ہوں اور ہم سمجھتے ہیں اس کے لیے مکمل شفاف اور جامع ہونے کی ضرورت ہے۔جان کربی نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ کینیڈا آخر تک کام کرے گا، ایک مرتبہ پھر ہم بھارت پر اس تحقیقات میں تعاون کے لیے زور دے رہے ہیں، جب ہمارے پاس حقائق ہوں اور نتیجہ ہمارے سامنے ہو تو پھر ہم فیصلہ کرسکتے ہیں ۔بیرون ملک انڈیا کی کارروائی کسی بھی ملک کی خود مختاری میں کھلی مداخلت ہے کنیڈا میں سکھ رہنما کا قتل کھلی مداخلت ہے،امریکہ اور یورپ کو اس معاملے پر آنکھ نہیں چرانی چاہئے،اس معاملے پر بھارت کی باز پرس از حد ضروری ہے،دنیا بھر میں سکھ کمیونٹی کرب میں گزر رہی ہے،پاکستان میں بھی اس ضمن میں ردعمل سامنے آیا ہے۔ سکھ رہنما کے قتل پر لاہور اور پشاور میں پاکستانی سکھ برداری نے بھارتی حکومت کیخلاف احتجاج کیا۔ سکھ برادری کا کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، عالمی برادر ی کو بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لینا چاہیے۔ سکھ برادری کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں خالصتان کے حامی رہنما ہردیپ سنگھ نیجر کے قتل میں بھارت کا ہاتھ ہے۔ بھارتی حکومت خالصتان ریفرنڈم سے خوفزدہ ہے اور اسی لیے وہ سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ کررہی ہے لیکن خالصتان کے قیام کےلئے پرامن ،جمہوری جدوجہد سکھوں کا بنیادی حق ہے۔بھارت نے ہمیشہ دہشت گردی پھیلائی ہے۔ عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے سکھوں پرمظالم اور ان کی نسل کشی کے واقعات کا نوٹس لیاجائے۔سکھ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت میں جب سے مودی حکومت آئی ہے ، سکھوں اورمسلمانوں سمیت دیگراقلیتوں کے خلاف ظلم وتشدد کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔
وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کاامریکہ میں تقریب سے خطاب
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ جو اِن دنوں اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس کے سلسلے میں امریکہ کے دورے پر ہیں نے کہا ترقی پذیرملکوں کوعالمی وباو ¿ں کے منفی اثرات سے بچانے کے لئے مالی وسائل مہیا کرنا ہوں گے۔ وہ وبائی امراض کی روک تھام، تیاری اور ردعمل کے موضوع پر ایک سمٹ سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹے سے وائرس کے باعث کروڑوں لوگوں کو لاک ڈاو ¿ن کا سامنا کرنا پڑا، خوش قسمتی تھی کہ سائنسدان کرونا ویکسین بنانے میں کامیاب ہوگئے۔یہاں پر انہوں نے ویکسین کی تقسیم میں عالمی سطح پرغیرمنصفانہ رویہ کی بھی نشاندہی کی اور کہا وبائی امراض کی روک تھام کےلئے ویکسینز کی دستیابی ہر ایک کے لئے ممکن بنانا ضروری ہے، کرونا وائرس کی روک تھام میں درپیش آنے والے مسائل کو دوبارہ نہ دہرانے کے اقدامات کی ضرورت ہے، ہمیں عالمی سطح پرویکسین کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا۔عالمی حدت میں پاکستان کا حصہ بہت کم ہے، عالمی حدت میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان شامل ہے، حقوق دانش کے نام پرغریب ملکوں کے ساتھ غیرمنصفانہ رویہ نہیں رکھنا چاہئے، گلوبل وارمنگ کے خلاف ہرایک کواپنا کردارادا کرنا چاہئے۔دریں اثناء نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاو ¿نڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی جس میں پولیو کے خاتمے، صنفی مساوات، غذائیت اور مالیاتی شمولیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ رواں سال ملک کے ہر علاقے میں پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنا ممکن ہوگا۔ وزیراعظم اور بل گیٹس نے اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح ان ترجیحات میں بہتری صنفی مساوات کی کوششوں کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ خواتین اور لڑکیاں اپنی صحت، مالیات اور مستقبل کو ترجیح دے سکیں اور اپنے معاشروں میں رہنما بن سکیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی تازہ رپورٹ
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت سے متعلق آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جسکے مطابق توانائی کے نرخوں میں اضافے اور روپے کی گرتی قدر سے بلند مہنگائی کا دبا و ¿برقرار رہے گا۔ تاہم اس نے اس امید کا اظہار کیا کہ رواں برس الیکشن ہونے سے پاکستان کی معیشت سنبھل سکتی ہے۔رپورٹ میں سال 2024 کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی 1.9 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ میکرو اکنامک استحکام اور بتدریج معاشی بحالی کے لیے پروگرام پر عمل کرنا ہوگا، درآمدات پر کنٹرول میں نرمی کے نتیجے میں سرمایہ کاری میں اضافے کا امکان ہے، سست معاشی گروتھ پاکستانی معیشت کےلئے بھی خطرہ قرار دیا گیا ہے۔کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا معاشی استحکام مستقل پالیسی اصلاحات سے جڑا ہے، پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ مالیاتی نظم و ضبط، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ اہمیت رکھتا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *