بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ سے قبل آفریدی نے بابراعظم کیا بات کی؟

Thursday, 12 October, 2023

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان نے شاہد آفریدی نے ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بابراعظم سے ہونیوالی گفتگو پر خاموشی توڑ دی۔مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ بابراعظم مسلسل دو میچوں میں بلےبازی کے دوران ناکام ضرور ہوا ہے لیکن میں نے انہیں سری لنکا کیخلاف جیت پر مبارکباد دی اور اعتماد دیا کہ وہ میچ ونر کھلاڑی ہیں، آئندہ آنے والے بڑے میچز میں وہ پرفارم کریں گے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ سری لنکا کیخلاف میچ میں وہ بدقسمت تھے لیکن مجھے یقین ہے وہ بڑے میچز میں پاکستان کیلئے سینچری بنائے گا۔ورلڈکپ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ریکارڈ ساز جیت درج کی تھی اور میگا ایونٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا تھا۔واضح رہے کہ آئی لینڈرز کے خلاف جیت کے بعد قومی ٹیم روایتی حریف بھارت کیخلاف 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *