بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.4°C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

اسحاق ڈار مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل کے چیئرمین مقرر

Saturday, 4 November, 2023

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسحاق ڈار کی الیکشن سیل سربراہی سے پارٹی کی انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستوں کی وصولی کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انتخابی ضابطوں کی نگرانی سمیت تمام متعلقہ امور کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔ن لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسحاق ڈار الیکشن ایکٹ 2017ء کو تیار کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے بھی سربراہ تھے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *