بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

کسی ایک پارٹی یا حکومت کو ترجیح نہیں دیتے، امریکا

Wednesday, 8 November, 2023

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی ملک میں کسی ایک پارٹی یا حکومت کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے ہیں۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ انتخابات کے تناظر میں یہ بڑھ کر ہے کہ وہ آزاد اور منصفانہ ہوں اور اس ملک میں رہنے والوں کی مرضی کی عکاسی کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ نومبر میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور تنصیبات پر حملوں کی اطلاعات سے آگاہ ہیں، جس پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ یہ واضح کرنا ہے کہ افغانستان سے انخلاء کے دوران امریکی افواج نے کوئی سامان پیچھے نہیں چھوڑا، پاک امریکا تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت افغانستان کے پڑوسی ممالک کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ عالمی تحفظ کے خواہاں افغانوں کو داخلے کی اجازت دیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *