بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.3°C
Tuesday, 25 August 2026 | پاکستان: 13 ر بیع الاول 1448

عثمان بزدار کی غلط چوائس کے بارے میں عمران خان کو بھی احساس ہوگیا تھا: ذلفی بخاری

Wednesday, 15 November, 2023

پی ٹی آئی کے رہنما ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کی غلط چوائس کے بارے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی احساس ہوگیا تھا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذلفی بخاری نے کہا کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانا ہی نہیں چاہیے تھا، بزدار کی غلط چوائس کے بارے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی احساس ہوگیا تھا لیکن بعد میں انہیں ہٹانا مناسب نہ تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف مقدمات بنانے والے چیئرمین پی ٹی آئی کے چند قریبی لوگ شامل تھے۔ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ فرح گوگی نے کرپشن کی ہے تو اسے سخت سزا ملنی چاہیے، میرے جیل جانے سے فائدہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر ہم میدان میں ہوں گے، 50 فیصد بھی پلیئنگ فیلڈ ملی تو الیکشن جیت جائیں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *