بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.8°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

عمران کو نہ نکالتے تو وہ ایک فوجی کے ذریعے 2028 تک حکومت بنالیتے: آصف زرداری

Friday, 24 November, 2023

سابق صدر آصف زرداری نے انکشاف کیا ہےکہ عمران حکومت میں پیپلز پارٹی کو پی ٹی آئی سے اتحاد کے لیے 6 وزارتوں کی پیش کش کی گئی تھی، عمران خان کو نہ نکالتے تو وہ ایک فوجی کے ذریعے آر او الیکشن کروا کے 2028 تک حکومت بنالیتے۔ خصوصی انٹرویو میں آصف زرداری نے بتایا کہ عمران حکومت مائنس زرداری پیپلز پارٹی چاہتی تھی، انہیں ملک سے باہر جانےکا کہا گیا اور کہا گیا کہ باقی پیپلز پارٹی 6 وزارتوں کے بدلے پی ٹی آئی سے مل کر الیکشن لڑے، میرے ورکر مجھ پربہت اعتماد کرتے ہیں، میں خود بھاگ جاتا تو انہیں کیا کہتا۔آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد درست فیصلہ تھا، عمران خان کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہوگیا تھا، عمران خان ملکی معیشت کے دشمن تھے، عمران خان کو نہ نکالتے تو وہ ایک فوجی کے ذریعے آر او الیکشن کروا کے 2028 تک حکومت بنالیتے ، پھر ایک کلو دودھ کے لیے ٹرک بھر کر پیسے لے جانے پڑتے، عدم اعتماد واپس لے لیتے توپاکستان کے حالات بہتر نہیں بدتر ہوتے، نہ ایکسپورٹ تھی، نہ زرمبادلہ تھا، نہ دوست تھے جو مدد کرسکتے،ہر چیز میں ڈیفالٹ کرچکے تھے، شہباز شریف کے نمبر بھی زیادہ تھے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ یقین ہےکہ اگلے الیکشن 8 فروری کو ہوں گے، اسی لیے ان کی جماعت ایکشن میں ہے، ہماری انتخابی مہم شروع ہے، انتخابی مہم سیاسی جماعتوں کے لیے صحت مند ہوتی ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں