بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 6 محرم 1448

نگراں وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ،یکطرفہ اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچ سکتا ہے، حملے کی شدید مذمت

Thursday, 18 January, 2024

نگراں وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، حملے کی شدید مذمت ایران کے وزیر خارجہ کا نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کا پاکستانی سرزمین پر حملہ پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے، حملہ بین الاقوامی قوانین اور دوطرفہ تعلقات کی روح کی بھی خلاف ورزی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر خارجہ نے حملے کی شدید مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو شدید نقصان پہنچا ہے، پاکستان اس اشتعال انگیز کارروائی کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دہشت گردی خطے کے لیے مشترکہ خطرہ ہے، یکطرفہ اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *