بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 4 محرم 1448

طورخم بارڈر 9ویں روز بھی بند، پھل و سبزیاں خراب ہونے لگیں

Monday, 22 January, 2024

طورخم: طورخم بارڈر پر 9 ویں روز بھی تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں جس کے باعث بارڈر کے دونوں اطراف کھڑی سیکڑوں گاڑیوں پر موجود پھل اور سبزیاں خراب ہونے لگیں۔ویزے پاسپورٹ سے داخلہ مشروط ہونے کے باعث کارگو ٹرک ڈرائیورز کو سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں، جس کے نتیجے میں دونوں اطراف پھلوں و سبزیوں سے بھری ہزاروں گاڑیاں 9 روز سے کھڑی ہیں، ٹرانسپورٹر بارڈر پر اسٹیکر ویزے کی سہولت اور بارڈر جلد از جلد کھولنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔بارڈر کی بندش کے باعث قومی خزانے کو یومیہ 68 کروڑ سے زائد خسارے، مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کو مشکلات جبکہ ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کو مالی نقصان کا سامنا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *