بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری

Friday, 2 February, 2024

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 44 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔واضح رہے کہ 1 روز قبل پی ٹی آئی کی بانی اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بھی پی ٹی آئی کے بانی کو 10 سال کے لیے نااہل قرار دے دیا۔عدالت نے پی ٹی آئی کی بانی اور بشریٰ بی بی پر مجموعی طور پر 1 ارب 57 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔احتساب عدالت نے پی ٹی آئی کی بانی پر 78 کروڑ 70 لاکھ روپے اور بشریٰ بی بی پر 78 کروڑ 70 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *