بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

ایم کیو ایم انتخابات میں کتنی نشستیں جیتے گی ؟ خالد مقبول کا دعویٰ سامنے آگیا

Thursday, 8 February, 2024

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے ہم بہت دنوں سے الیکشن کے دن کے منتظر تھے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا ایم کیو ایم 35 سال سے سیاست نہیں عبادت کر رہی تھی، ایوان جتنا حق پرستوں سے سجے گا اتنا ہی معتبر ہو گا۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا سندھ کے شہری علاقوں سے 40 صوبائی نشستیں جیتیں گے جبکہ کراچی سے قومی اسمبلی کی 16 نشستوں پر کوئی مقابلہ نہیں ہے۔این اے 246 کراچی سے ایم کیوایم پاکستان کے امیدوار اور سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ بند ہونے کی مذمت کرتے ہیں۔امین الحق کا کہنا تھا امن و امان کی صورتحال بہتر ہے لیکن پولنگ اسٹیشن پر عملہ نہ پہنچنے کی شکایت ہے، کہیں نہ کہیں مسائل جنم لے رہے ہیں جس کی وجہ سے پولنگ میں مسائل ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *