بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.4°C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

ہم پر پارٹی کا بہت زیادہ پریشر ہے کہ کابینہ کا حصہ نہ بنیں ،فیصل کنڈی

Tuesday, 20 February, 2024

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم پر پارٹی کی جانب سے کابینہ کا حصہ نہ بننے کا بہت دباو ¿ ہے، پیپلز پارٹی کے سی ای سی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔ گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ آج ہونے والی بات چیت میں مسئلہ حل ہو جائے گا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اتحاد 16 ماہ چلا، ان کا ن لیگ کے ساتھ تجربہ اچھا نہیں رہا، وہ چاہتے ہیں کہ ماضی میں جو مسائل ہوئے وہ مستقبل میں نہ ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے منشور میں فرق ہے، ہمارا منشور اس وقت نافذ العمل ہوگا جب ہم وزیراعظم بنیں گے، 3 سال اور 2 سال وزیراعظم رہنے کا کوئی فارمولا زیر غور نہیں۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں