بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 23.4°C
Tuesday, 22 September 2026 | پاکستان: 11 ر بیع الثانی 1448

پاکستان ہمارا اہم شراکت دار ،رشتہ مضبوط بنانے کی کوشش کرینگے ، امریکا

Friday, 26 April, 2024

امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں ہمارا سب سے اہم پارٹنر ہے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کرے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان خطے میں ہمارا سب سے اہم پارٹنر ہے۔ شراکت داروں میں سے ایک سیکیورٹی اور تجارتی شعبے میں پاکستان کے ساتھ خصوصی شراکت داری ہے۔ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے، ہمارے پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں اور اسے مزید مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے مزید کہا ہے کہ جمہوریت میں آزاد پریس کا لازمی کردار ہوتا ہے، ہمیں باقاعدگی سے پریس سے سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، امریکی محکمہ انصاف سکھ رہنما پر حملے کا معاملہ دیکھ رہا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *