بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 6 محرم 1448

محسن نقوی کا نادرا سینٹر لاہور کا دورہ ، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے

Sunday, 28 April, 2024

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا لاہور کے علاقے شملہ پہاڑی میں نادرا سینٹر کا دورہ، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی آمد پر نادرا سینٹر میں شدید رش دیکھا گیا، شہریوں کی شکایات پر وفاقی وزیر نے عملے کی کمی محسوس کی۔ سنبھال لیا اور نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کو بہت جلد ایک مثالی مرکز بنانے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا، میں نے خود سنٹر کا دورہ کیا اور تمام صورتحال کا جائزہ لیا، آپ کے مسائل حل کرنا احسان نہیں، یہ آپ کا حق ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے۔دریں اثناءمحسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے بزرگ شہری نے کہا کہ آپ آگئے، اب ہمارے مسائل حل ہوں گے، آپ کا بڑا نام ہے، مجھے یقین ہے کہ آپ نادرا سنٹر کو بھی بہتر کریں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *