بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 36.1°C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

وزیر داخلہ کا امام بارگاہوں کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا

Friday, 12 July, 2024

وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے امام بارگاہوں کا اچانک دورہ کیا، اس دوران انہوں نے مجالس و جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے رات گئے امام بارگاہوں کا سرپرائز وزٹ کیا، آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے امام بارگاہوں کے دورے کے دوران مجالس و جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، جی سکس میں امام بارگاہ میں موجودگی کے دوران وزیر داخلہ ڈیوٹی افسران سے ملے۔محسن رضا نقوی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام ڈیوٹیز مکمل الرٹ رکھی جائیں، ڈیوٹی پر تعینات تمام ڈیپارٹمنٹس آپس میں مکمل کوآرڈی نیشن رکھیں، شرکا مجالس کو مکمل چیکنگ کے بعد امام بارگاہوں میں داخل ہونے دیا جائے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *