بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 25 August 2026 | پاکستان: 14 ر بیع الاول 1448

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی طبیعت ناساز ، ہسپتال میں داخل

Thursday, 18 July, 2024

ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم مہاتیر محمد کی طبیعت ناساز ہو گئی۔ 99 سالہ مہاتیر محمد کو کھانسی کی شکایت پر اسپتال لایا گیا ہے۔مہاتیر محمد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم تین دنوں سے اسپتال میں ہیں اور مزید کچھ دن زیرِ علاج رہیں گے۔ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم کئی سالوں سے عارضہ قلب کا مبتلا ہیں اور انہیں آخری بار 26 جنوری کو انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ مہاتیر محمد ملائیشیا کے دو بار وزیرِ اعظم رہے ہیں۔مہاتیر محمد مجموعی طور پر 24 سال ملائیشیا کے چوتھے اور ساتویں وزیرِ اعظم رہے اور ان کا آخری دور مئی 2018 سے فروری 2020 پر محیط تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *